چند روز میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی اجازت ہو گی،

وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر محمود ایاز کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ مئی 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ چند روز میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی اجازت ہو گی، احسن اقبال تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر محمود ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ احسن اقبال تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، چند روز میں احسن اقبال سے ملاقات کی اجازت ہو گی،پیر کو میڈیکل بورڈ وزیر داخلہ کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرے۔