صومالیہ،فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،10فوجی ہلاک،2شدید زخمی،مشتبہ شخص زیر حراست

جمعہ 11 مئی 2018 18:22

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) صومالیہ میں فوجی گاڑی برودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 10فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 2شدید زخمی ہو گئے۔مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے علاقے زیریں شبالہ میں ایک فوجی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آ گئی۔ اس واقعے میں 10 فوجی ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد حفاظتی قوتیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں جنہوں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس حملے میں دہشت گرد تنظیم " الشباب "کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔