اسرائیل اور ایران اشتعال انگیز کاروائیوں سے باز رہیں،جھڑپیں خوفناک تصادم میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے،اقوام متحدہ

جمعہ 11 مئی 2018 18:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹریس نے اسرائیل اور ایران سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل اور ایران اشتعال انگیز کاروائیوں سے باز رہیں،جاری جھڑپیں خوفناک تصادم میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کے ایرانی حملوں کے دعووں کے بعد اسرائیل کے جوابی حملے خطے میں کشیدگی کو مزید شہہ دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرش نے اسرائیل اور ایران سے اپیل کی ہے کہ یہ 'اشتعال انگیز کاروائیوں کو نکتہ پذیر کر دیں۔'اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ شام ایرانی قوتوں کی جانب سے شام سے اسرائیل پر راکٹ داغنے کی اطلاعات اور اسرائیل کا جوابی حملہ گہرے خدشات کی حامل ہیں جن کا ہم بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق'سیکرٹری جنرل نے اپیل کی ہے کہ اسوقت بھی خوفناک سطح کی جھڑپوں کے جاری ہونے والے علاقے میں کسی نئے تصادم کا ماحول پیدا نہ کرنے کے لیے تمام تر طرفین دشمنانہ اور اشتعال انگیز حرکتوں سے باز آ جائیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ شام اعلان کیا تھا کہ ایرانی قوتوں نے شام سے اسرائیل پر 20 کے قریب راکٹ داغے ہیں۔تا ہم ایران نے ان دعووں کی تردید کی تھی۔اسرائیل نے جوابی حملے کے نام پر ایرانی فوجیوں کے تعینات ہونے والے 26 مقامات پر بمباری کی ہے۔