دوران شوٹنگ سانپ کے کاٹنے سے بھارتی اداکارہ ہلاک

جمعہ 11 مئی 2018 18:22

دوران شوٹنگ سانپ کے کاٹنے سے بھارتی اداکارہ ہلاک
باراسات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) بھارت میں ڈرامے میں سانپ کا استعمال مہنگا پڑگیا،سانپ کے ڈسنے سے اداکارہ ہلاک ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی علاقے مغربی بنگال میں حسن آباد علاقے کے ہارون ہاٹ میں اسٹیج ڈرامہ میں زندہ سانپ لایا گیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کالی داسی منڈل سانپ کو ہاتھ میں پکڑکر ڈرامہ پیش کررہی تھیں کہ اسی دوران سانپ نے اسے ڈس لیا جس سے اس کی حالت بگڑنے لگی اور وہ بیہوش ہوکراسٹیج پر گر پڑی۔موقع پر موجود لوگوں نے اسے فوراً اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردیدیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی تاہم ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :