سعودی عرب میں خوفناک مرض بے قابو،سعودی آبادی کا 15تا25فیصد مرض کا شکار ہوگیا

جمعہ 11 مئی 2018 18:22

سعودی عرب میں خوفناک مرض بے قابو،سعودی آبادی کا 15تا25فیصد مرض کا شکار ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) سعودی عرب میں دمہ کا مرض بیشتر علاقوں کو لپیٹ میں لے چکا ہے، کل سعودی آبادی کا 15تا25فیصد دمہ کے مرض میں مبتلاہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی اسپتالوں کی انتظامیہ کے انچارج ڈاکٹر عصام الغامدی نے اعتراف کیا ہے کہ دمے کا مرض سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ 15سے 25فیصد تک لوگ اس میں مبتلا ہیں۔محکمہ صحت بہترین تشخیص اور شاندار علاج کی سہولتیں دمے کے مریضوں کو فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے دمے کے انسداد سے متعلق عالمی دن کے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری اور نجی اداروں میں دمے کے مرض کی بابت آگہی بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔