وزیراعظم فاروق حیدرکی خصوصی اپیل پرمقبوضہ کشمیرمیںبھارتی مظالم اورنہتے کشمیریوںکی شہادت کیخلاف ضلع کوٹلی کی مختلف مساجدمیں نمازجمعہ کے بعدمقبوضہ کشمیرکی آزادی اورشہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائوںکااہتمام

جمعہ 11 مئی 2018 18:24

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی خصوصی اپیل پرمقبوضہ کشمیرمیںبڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اورنہتے کشمیریوںکی شہادت کے خلاف گزشتہ روزآزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی کی مختلف مساجدمیں نمازجمعہ کے بعدمقبوضہ کشمیرکی آزادی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائوںکااہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میںآزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی ’’یوم سوگ-- منایاگیااورسرکاری ونیم سرکاری عمارات پرقومی پرچم سرنگوں رہا۔آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی کی مساجدمیںبھی علماء کرام نے جمعہ کے خطبات میںمسئلہ کشمیراوربھارتی مظالم کوموضوع بناکرمقبوضہ جموںوکشمیرمیںآزادی کے لیے برسرپیکارحریت پسندعوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکیااوراورنمازجمعہ کی ادائیگی کے بعدمقبوضہ کشمیرکی آزادی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیںکی گئیں۔

متعلقہ عنوان :