وزیرا عظم فاروق حیدر کی طرف سے راولاکوٹ میں تعمیر وترقی اور پی ڈی اے راولاکوٹ کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کیے گئے

اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ‘ جس پر وزیر اعظم اور دیگر حکومتی اعلی حکام خراج تحسین کے مستحق ہیں ایپکا آزادکشمیر کے نائب صدر سردار اصغر شاہین کا اجلاس سے خطاب

جمعہ مئی 18:24

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) وزیرا عظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی طرف سے راولاکوٹ میں تعمیر وترقی اور پی ڈی اے راولاکوٹ کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کیے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ جس پر وزیر اعظم آزادکشمیر اور دیگر حکومتی اعلی حکام خراج تحسین کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار ایپکا آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار اصغر شاہین کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سردار عبدالکریم خان، سید عامر عباس کاظمی ، اعجاز اشرف، واجد اشرف، تنویر حنیف ، سردار عارف خان ، سردار طاہر محمود ، محمد فیا ض خان، شہزاد اسلم ، محمد زرین خان ، احتشام الحق ، سردا ر ادریس ، سردار نعیم ، منظور خان ، امجد خان ، چوہدری فیاض ، ماجد علی ، توقیر احمد ، فرہاد خان کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چیئرمین پی ڈی اے سردار فرہاد علی خان نے جس فہم و فراست کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ڈی اے کے مسائل حل کروانے کیلئے حکومتی حکام کی توجہ مبذول کروائی اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں