اہلیان نمہوتر سراپا احتجاج ،کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ پر کام شروع مگرمتاثرین اراضی کو معاوضہ جات کی ادائیگی نہ کی گئی

عوام علاقہ نمہوتر 3دن سے احتجاج پر مجبور

جمعہ 11 مئی 2018 18:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) اہلیان نمہوتر سراپا احتجاج ،کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ پر کام شروع مگرمتاثرین اراضی کو معاوضہ جات کی ادائیگی نہ کی گئی ۔ جس پر عوام علاقہ نمہوتر تین دن سے احتجاج پر مجبور، انتظامہ سے مذاکرات ناکام ،انتظامیہ نے معاوضہ جات کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی مگر عملدرآمد نہ ہو سکا ۔

جسکے بعد عوام علاقہ نے دوبارہ احتجاج شروع کر دیا ۔معززین علاقہ نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ چھتر کلاس سے کیارہ تک متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی گئی مگر عوام علاقہ نمہوتر کو نہ ہی ادائیگی کی گئی اور نہ ہی ان کے مطالبات سنے جا رہے ہیں ۔عوام علاقہ دو دن سے کام بند کروا کراحتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں مگر ان کے مطالبان پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ کا مطالبہ ہیکہ سڑک نالہ اگڑ کی حدود سے اوپر رکھی جائے چونکہ پانی کا واحد سورس ہے جو ضائع ہونے کا خدشہ ہے نالے کا رخ تبدیل کرنے سے عوام علاقہ کی زرعی زمینیں بھی متاثر ہو رہی ہیں روڈ نالہ اگڑ کی حدود سے پانچ سو میٹر اوپر رکھی جائے جیسے کے چھتر کلاس میں یہ چیزیں طے ہوئی ہیں تاکہ عوام علاقہ بھی سڑک سے مسفید ہو سکیں ۔چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق تعمیراتی کام لوکل کنٹریکٹرزجن کی زمینیں متاثر ہو رہی ہیں ان کے حوالے کیا جائے ۔

گریٹر واٹر سپلائی سکیم دی جائے تاکہ پراجیکٹ شروع ہونے کی وجہ سے پانی کی کمی واقع نہ ہو ورنہ تادم مرگ بھوک ہڑتال کی جائے گی ۔متاثرین نے اعلان کیا ہیکہ اگر انہیں فوری طور پر معاوضہ جات کی ادائیگی نہ کی گئی تو وہ پراجیکٹ پر کام کی اجازت نہیں دیں گے ۔اگر زبردستی کی گئی تو تصادم کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی ۔معززین علاقہ جن میں منشی اورنگزیب خان ،راجہ وحید خان ،راجہ شاہنواز خان ،راجہ سعد فرید و دیگر نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے اپیل کی کہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق عوام علاقہ کیارہ کی طرز پر اہلیان نمہوتر کے مطالبات کے حل کے لیے اپنا جاندار کردار ادا کریں ۔