تحریک کشمیر کی پشتبانی وقت کا تقاضاہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ‘حکمران مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں

کشمیر میں آئے روز شہادتیں کشمیریوں کے جذبات کا عکاس ہیں انصارلامہ جموں و کشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری کا بیان

جمعہ 11 مئی 2018 18:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) تحریک کشمیر کی پشتبانی وقت کا تقاضاہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے حکمران مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں کشمیر میں آئے روز شہادتیں کشمیریوں کے جذبات کا عکاس ہیں ان خیا لات کا اظہار انصارلامہ جموں و کشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری نے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر کئی عشروں پر مشتمل ہے کشمیریوں میں آزادی کے حصول کی چنگاری اب شعلہ جوالہ بن چکی ہے اور آئے روز شہادتیں اس تحریک کو مذید تقویت دے رہی ہیں کشمیریوں کے جذبات اپنے جوبن پر ہیں ہمیں داخلی و خارجی طور پر اہل کشمیر کی ہر ممکن معاونت کرنی چاہیے کیونکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے کشمیر کل بھی پاکستانکا حصہ تھا اور آئیندکل بھی پا کستان کا ہی حصہ ہونا ہے بھارت میں اس وقت کئی عیلدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں اور وہ وقت دور نہیں کہ ہندوستان ان تحریکوں کے نتیجے میں دو ٹکڑے ہو جائے کشمیری نوجوانوں کے جنازے بھی الحاق پاکستان کی پکار پر اٹھتے ہیں اہل کشمیر پاکستان کو اپنا پاسبان تصور کرتے ہیں ہمیں بھی پاسبانی کا حق ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ کشمیری جنازے اٹھا اٹھا کے تھک چکے ہیں کشمیر کے چنار زخمی زخمی ہیں ہمیں اس وادی جنت نظیر میں بم و بارود کے گہرئے بادل چھائے ہوئے ہیں ان حالات میں اہل کشمیر کی مدد اہل پاکستان کا مذہنی فریضہ ہے اسوقت کشمیر کے مرد و زن حتیٰ کہ سکولز و کالج کے بچے اور طلباء بھی میدان عمل میں ہیں کشمیریوں کی موجودہ تحریک ہماری غیرت و حمیت کا بھی امتحان ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اہل کشمیر کی ہر طرح امداد کریں تاکہ آنیولا مورخ ہمیں اچھے الفاظ میں یاد کرئے