Live Updates

اسلام ایک سچا وعالمگیر دین ہے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمان اللہ تبارک وتعالیٰ کی وحدانیت حضور اکرم حضرت محمد مصطفی ؐکی نبوت رسالت وعقیدہ ختم نبوت پر کامل ایمان رکھتے ہیں

جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کی علماء کے وفد سے گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 18:24

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا ہے کہ اسلام ایک سچا وعالمگیر دین ہے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمان اللہ تبارک وتعالیٰ کی وحدانیت حضور اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت رسالت وعقیدہ ختم نبوت پر کامل ایمان رکھتے ہیں ‘دنیا میں پھیلی ہوئی ہر رنگ ونسل میں مسلمان موجود ہیں ۔

رمضان المبارک رحمتوں و برکتوں والاامہینہ ہے ۔ اس بابرکت مہینے میں قران پاک کا نزول ہوا۔اس مقدس ماہ کا احترام لرنا ہم سب پر فرض ہے ۔مسلمان سنت وشریعت پر حقیقی معنوں میں عمل پیر اہوکر ہر طرف اسلام کی دعوت دیں۔اسلام فقط ضابطہ حیات ہی نہیں بلکہ ضابطہ کائنات ہے اسلام کے ذریں اصولوں پر عمل پیرا ہوکر عالمی امن قائم ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

حضرت خواجہ پیرسائیں محمد رکن الدینؒ کا مشن جاری رکھیں گئے ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملنے والے علماء کرام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا شریعت اور طریقت کے راستہ پر عمل پیرا ہو کر ہی مسلمان کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اسلام کا آفاقی نظام اگر پوری دنیا میںنافذ ہو جائے تو پوری دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔دین اسلام کے پھیلانے میں بزرگان دین ، صوفیائے کرام اور مشائخ عظام کی بڑی خدمات ہیں ۔

اللہ کے ان نیک بندوں نے تزکیہ نفس کا عملی مظاہرہ کیا اور حسن اخلاق سے لاکھوں لوگوں کو دائرہ اسلام میں لے آئے۔اولیا ء کرام اور بزرگان دین کی تعلیمات شریعت اور طریقت کا درس دیتی ہے آج بھی ان بزرگان دین کے مزاروں پررشد وہدایت کا ہی فیض جاری ہے ۔ حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رُکن الدین ؒ کی ساری زندگی اسلام کی تبلیغ اور انسانیت کی خدمت میں گزری آج بھی ہزاروں عقیدت مندانکے مزار شریف پر حاضری دے کر فیوض و برکات حاصل کر تے ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات