ای سی سی نے فاٹا کے بے گھر افراد کیلئے 35 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہمی کی منظوری د یدی

کمیٹی نے اوگرا آرڈیننس 2002میں ضروری ترامیم، ، افغانستان سے تازہ فروٹس ،سبزیوں ،اورخشک میوہ جات کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی پرچھوٹ سمیت پی آئی اے طیاروں کی اوورہالنگ کیلئے 20ارب روپے کی بھی منظوری د یدی

جمعہ مئی 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فاٹا کے بے گھر افراد کیلئے 35 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری د یدی ، کمیٹی نے اوگرا آرڈیننس 2002میں ضروری ترامیم کی منظوری ، افغانستان سے تازہ فروٹس ،سبزیوں ،اورخشک میوہ جات کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی پرچھوٹ کی منظوری ، پی آئی اے کے طیاروں کی اوورہالنگ کیلئے 20ارب روپے کی منظوری بھی د یدی گئی ۔

جمعہ کو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فاٹا کے بے گھر افراد کیلئے پینتیس ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے یہ گندم پاسکو کے ذریعے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دی جائے گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اوگرا آرڈیننس 2002میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دی۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے افغانستان سے تازہ فروٹس ،سبزیوں ،اورخشک میوہ جات کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی پرچھوٹ کی بھی منظوری دی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیاپنے دورہ افغانستان میں ان اشیا پرریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔اجلاس میں پی آئی اے کے طیاروں کی اوورہالنگ کیلئے 20ارب روپے کی منظوری دی گئی۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ منظور شدہ رقم کو صرف طیکردہ کاموں پرخرچ کیا جائے۔قومی ایئر لائن کے سی ای او نے پی آئی اے کے خسارے میں کمی اور اس کی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبریفنگ دی۔