قومی اسمبلی نے سابق پارلیمنٹرینز کے مسائل کے حل کیلئے "فارمر پارلیمنٹرینز فورم " کے قیام کی قرار داد منظور کر لی

فورم کا کنونیئر پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان کو مقرر کیا گیا ہے حکومت کی طرف سے فورم رشکیل دے دیا گیا اور ہم سے مشاورت نہیں کی گئی ، زمرد خان کو کیسے کنونیئر بنا یا گیا یہ مکمل اقربا ء پر وری ہے،پی ٹی آئی کی رکن شیریں مزاری کی مخالفت

جمعہ مئی 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے سابق پارلیمنٹرینز کے مسائل کے حل کیلئے "فارمر پارلیمنٹرینز فورم " کے قیام کی قرار داد منظور کر لی جبکہ فورم کا کنونیئر پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان کو مقرر کیا گیا ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری نے فارمر پارلیمنٹرینز فورم کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے اس بارے میں کوئی مشاورت نہیں کی گئییہ اقربا ء پر وری ہے ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے قرار داد پیش کی کہ سابق پارلیمنٹریز کے مسائل حل کر نے کیلئے "فارمر پارلیمنٹرینز فورم " فورم تشکیل دیا جائے گا جس کے کنونیئر پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان ہوں گے ، فورم سابق ارکان کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل حل کر نے کے لئے اقدامات کر ے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری نے قرار داد کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے فورم رشکیل دے دیا گیا ہے اور ہم سے اس حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ، زمرد خان کو کیسے کنونیئر بنا دیا گیا ہے کہ یہ مکمل اقربا ء پر وری ہے ۔سپیکر ایاز صادق نے قرار داد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔