این جی اوز میں کام کرنے والے امریکی شہریوں کو پاکستان سے نکالا جائے،شیریں مزاری کا مطالبہ

امریکہ پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے،ہماری حکومت نے خاموش اختیار کر رکھی ہے،امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کی تعداد کے مطابق پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کی تعداد رکھی جائے،قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

جمعہ مئی 18:29

این جی اوز میں کام کرنے والے امریکی شہریوں کو پاکستان سے نکالا جائے،شیریں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی این جی اوز میں کام کرنے والے امریکی شہریوں کو پاکستان سے نکالا جائے،،امریکہ پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے جبکہ حکومت نے خاموش اختیار کر رکھی ہے،،امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کی تعداد کے مطابق پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کی تعداد رکھی جائے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراضپر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں ، پاکستانی سفارتکار پچیس کلو میٹر سے باہر سفر نہیں کر سکتے، حکومت پاکستان خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہپاکستان بھی امریکی سفارتکاروں کے ساتھ یہی سلوک کرے اور امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کی تعداد کے مطابق پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کی تعداد رکھی جائے، مختلف امریکی این جی اوز میں کام کرنے والے امریکی شہریوں کو پاکستان سے نکالا جائے، امریکہ نے پاکستان کی درخواست پر دہشت گرد گروپ الاحرار پر بھی پابندیاں نہیں لگوائیں، امریکہ پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے جبکہ حکومت نے خاموش اختیار کر رکھی ہے۔