امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندی لگوانے میں بھارتی لابی ملوث ہے، اعجاز الحق

بھارت کابین الاقوامی فورمز پر بڑھتا ہوا اثر و رسوغ پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے، موثر سفارتکاری اور اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی فورمز پر بھارتی لابی کی سازشوں کا توڑ کرنا ہوگا،پاکستان کی خارجا پالیسی کو بہتر اور فعال بنانا وقت کی بڑی ضرورت ہے،مسلم لیگ(ضیائ)کے سربراہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ مئی 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ضیائ)کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں پر امریکہ میں سفری پابندی لگوانے میں بھارتی لابی ملوث ہے، بھارت کابین الاقوامی فورمز پر بڑھتا ہوا اثر و رسوغ پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے،،پاکستان کو موثر سفارتکاری اور اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی فورمز پر بھارتی لابی کی سازشوں کا توڑ کرنا ہوگا،،پاکستان کی خارجا پالیسی کو بہتر اور فعال بنانا وقت کی بڑی ضرورت ہے ۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی لابی بین الاقوامی سطح پر بہت متحرک ہے۔ پاکستانی سفارتکاروں پر امریکہ میں پابندی لگوانے میں بھی بھارت کا بڑا کردار ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اپنے سفارتکاروں پر سفری پابندیاں روکنے میں ناکام رہا جو پاکستانی سفارتکاری کی ناکامی ہے۔ بھارت کابین الاقوامی فورمز پر بڑھتا ہوا اثر و رسوغ پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

پاکستان کو موثر سفارتکاری اور اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی فورمز پر بھارتی لابی کی سازشوں کا توڑ کرنا ہوگا۔ خارجا پالیسی کو بہتر اور فعال بنانا وقت کی بڑی ضرورت ہے۔ دنیا تیزی کے ساتھ گلوبل ویلج میں تبدیل ہو رہی ہے جس میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو تیز ترین عملی اقدامات کرنا ہوں گا۔