سینما گھروں کی آمدن، چین کے سینما گھروں نے پہلی مرتبہ شمالی امریکہ کو مات دے دی

جمعہ مئی 18:29

سینما گھروں کی آمدن، چین کے سینما گھروں نے پہلی مرتبہ شمالی امریکہ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پہلی مرتبہ چین کے قریباً تہائی سینما گھروں نے شمالی امریکہ کے سینما گھروں کی کارکردگی کو آمدن کے حوالے سے مات دے دی ، اور عالمی فلم مارکیٹ میںچھا گئے ،چینی جریدہ پیپلز ڈیلی کے مطابق چین کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سینما گھروں سے 20.22بلین یوآن (3.18بلین امریکی ڈالر))سے زائد آمدن ہوئی جبکہ شمالی امریکہ کی فلم مارکیٹ میں سینما گھروںکی آمدنی صرف 2.89بلین ڈالر رہی،اس مدت کے دوران سب سے زیادہ آمد ن والی دس سرفہرست فلموں میں سات ملکی فلمیں تھیں جبکہ ہالی وڈ کی صرف تہلکہ خیز فلمیں ۔

(جاری ہے)

بلیک پینتھر اور جمان جی :جنگل میں خیر مقدم بالترتیب آٹھویں اور دسویں نمبر پر رہیں ۔ چین کی انسداد دہشتگردی ایکشن فلم آپریشن ریڈ سی سر فہرست رہی اور 3.61بلین یوآن سے زیادہ آمدن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :