چیف جسٹس آزاد کشمیر چوہدری محمد ابراہیم محمد ابراہیم ضیاء کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کا سپریم کورٹ راولاکوٹ رجسٹری کا دورہ

جمعہ مئی 18:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) سپریم کورٹ رجسٹری راولاکوٹ میں چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم محمد ابراہیم ضیاء کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کا دورہ مکمل کیا۔۔چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس راجہ سعید اکرم خان سینئر جج و جسٹس غلام مصطفی مغل جج سپریم کورٹ نے مقدمات کی سماعت فرمائی۔۔عدالت عظمیٰ کے چار روزہ دورے میں سڑکٹ بینچ راولاکوٹ میں زیر التواء تمام مقدمات سماعت کے لیے پیش ہوئے جن میں سے 50مقدمات کا حتمی فیصلہ ہوا جبکہ 42مقدمات زیر التواء ہیں۔

زیر التواء مقدمات میں سے زیادہ تر سینئر قانون دان سردار خان ایڈووکیٹ کی عمرہ ادائیگی کیلئے روانگی، سید حبیب حسین شاہ ایڈووکیٹ اور سردار شہزاد احمد کان ایڈووکیٹ کی ناسازی طبع اور سردار وقاص افسر ایڈووکیٹ کے والد گرامی کی وفات کی وجہ سے ان کی عدم حاضری کی بناء پر سماعت نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

دورہ سرکٹ بینچ کے دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ نے سپریم کورٹ کے اعزاز میں ایک بھرپور استقبالیہ کا اہتمام بھی کیا جس میں وکلاء اور ضلعی عدلیہ کے جج وقاضی صاحبان نے شرکت کی۔

استقبالیہ سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر نے خطاب کرتے ہوئے بار اور بینچ کے تعاون اور محنت سے سپریم کورٹ میں مقدمات کے جلد فیصلہ ہونے پر اظہار تشکر کیا اور آئندہ بھی اسی جذبے سے فراہمی انصاف کے لیے کائوشیں جاری رکھیں جائیں۔۔چیف جسٹس نے اظہار کیا کہ جوڈیشل پالیسی مکمل کرتے ہوئے چیف جسٹس عدالت العالیہ کے سپرد کر دی گئی ہے۔کیونکہ عمل درآمد کی تمام تر ذمہ داری عدالت العالیہ کی ہے۔

جوڈیشل پالیسی میں عوام کو جلد از جلد بروقت فراہمی انصاف کے لیے موثر اقدامات تجویز کرنے کے علاوہ وکلاء کی ہر سطح پر شمولیت اور ضلعی کمیٹیوں میں موثر کردار کو یقینی بنایا گیا ہے اس کے علاوہ نادار مفلس لوگوں کو رضا کارانہ قانونی معاونت کی خدمات کے لیے بھی وکلاء کو عدالتوں کی معاونت کے لیے فہرست مہیا کرنے کا کہا گیا ہے۔دورہ کے دوران چیف جسٹس آزاد کشمیر سے پونچھ میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات کی ایک کثیر تعداد نے بھی سرکٹ ہائوس میں پیش ہو کر کالج اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور انصاف کے لیے استدعا کی جس پر چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر نے کمشنر پونچھ ڈویژن اور پرنسپل پونچھ میڈیکل کالج کو طلب کیا۔

کمشنر پونچھ ڈویژن اور میڈیکل کالج کے پرنسپل کو طلباء کے مسائل فوری حل کرے کا حکم صادر فرمایا جس پر پرنسپل اور کمشنر پونچھ ڈویژن نے طلباء کے جملہ مطالبات فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔سرکٹ بینچ دورہ کے دوران چیف جسٹس آزاد کشمیر نے جوڈیشل کمپلیکس راولاکوٹ کے بقیہ تعمیراتی کام میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔چیئرمین بلڈنگ کمیٹی جسٹس راجہ سعید اکرم خان سینئر جج سپریم کورٹ نے محکمہ تعمیرات عامہ کے ضلعی آفیسران کا اجلاس طلب کرتے ہوئے منصوبہ میں تاخیر کی وجوہات کا نوٹس لیا اور کمشنر وپٹی کمشنر پونچھ کو فوری طور پر تعمیراتی کام میں حائل جملہ رکائوٹیں دور کرنے کا حکم جاری کیا۔

سینئر جج سپریم کورٹ نے سرکٹ راولاکوٹ میں عدالتی چیمبرز کو مطلوبہ معیار کے مطابق بنانے کے لیے چیمبرز تا کمرہ عدالت راستہ معاون عملہ کے دفاتر کا دوبارہ جائزہ لے کر تعمیرات عامہ سے نقشہ مرتب کروا کر بغرض منظوری چیف جسٹس آزاد کشمیر کی خدمت میں ارسال کرنے کا حکم دیا۔کمشنر پونچھ ڈویژن نے حسب الحکم چیمبرز کمرہ عدالت کے راستوں اور ان کی مطلوبہ معیار کے مطابق بنانے کے لیے جلد از جلد ایک نقشہ مرتب کرتے ہوئے بغرض منظوری چیف جسٹس آزاد کشمیر کو ارسال کرنے کی یقین دہانی کروائی۔