وزیر اعظم فاروق حیدر کے اعلان پر ضلع باغ کی تمام جامع مساجد میں نماز جمعہ کے بعد دعائیہ تقریب کا انعقاد

جمعہ مئی 18:32

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے اعلان پر ضلع باغ کی تمام جامع مساجد میں جمعہ کے خطبہ اور بعد میں دعائیہ تقریب و یوم سوگ کے طور پر منایا گیا مساجد میں علماء کرام نے خصوصی طور پر حکومت آزاد کشمیر کے اعلان کے مطابق ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور نہتے کشمیریوں کی شہادت کے خلاف یوم سوگ منایا گیا ، اس موقع پر ہندوستان کے مظالم کی مذمت کی گئی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلایا گیا کہ آزاد حکومت اور ریاست جموں و کشمیر کے عوام انکے ساتھ ہیں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لیے بر سر پیکار حریت پسند عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ پاک سے دعا کی گئی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جلد آزادی کی نعمت سے ہمکنار کیا جائے اور شہداء کے درجات کو بلند کیا جائے یوم سوگ کے موقع پر آزاد کشمیر کا پرچم سر نگوں رہا ۔