آزادکشمیرمیں روٹاویکسین کی لانچنگ سے کم سن بچے دست، پیچش‘ الٹی اورہیضہ جیسی بچوں کی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہینگے‘ اس طرح کی بیماریوں سے بچوں میں پائی جانے والی اموات کی شرح میں بھی خاصی حد تک کمی ہوگی

آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کے رکن چوہدری رخسار کا محکمہ صحت عامہ کے زیراہتمام روٹاویکسین کی لانچنگ تقریب سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 18:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) آزادجموںوکشمیرقانون سازاسمبلی کے ممبرچوہدری رخسار احمدخان نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں روٹاویکسین کی لانچنگ سے کم سن بچے دست، پیچس الٹی اورہیضہ جیسی بچوں کی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہیں گے اوراس طرح کی بیماریوں سے بچوں میں پائی جانے والی اموات کی شرح میں بھی خاصی حد تک کمی ہوگی۔

حکومت آزادکشمیر نے شعبہ صحت عامہ کی ترقی کے لیے جواقدامات کیے ہیں ان کی مثال ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں ملتی۔ آزادکشمیرکے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں فری ایمرجنسی، ہیلتھ سروسز میں نہ صرف مریضوں کا چوبیس گھنٹے علاج معالجہ ہوتاہے بلکہ انھیں مفت ادویات بھی دی جاتی ہیں۔ حکومت آزادکشمیرشعبہ صحت عامہ کی ترقی کے لیے مزیداقدامات اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے محکمہ صحت عامہ کے زیراہتمام روٹاویکسین کی لانچنگ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈی ایچ او ڈاکٹراصغرعلی چوہدری، پرونیشل پروگرام کوارڈینیٹرای پی آئی محترمہ ڈاکٹر بشریٰ شمس نے بھی خطاب کیاجبکہ ڈاکٹرعقیلہ نے روٹاویکسین کی افادیت اور اس سے بچوں میں پیداہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے سلسلہ میں ویکسین کے فوائد بیان کیے اور ویکسین کے سلسلہ میں عوام الناس میں آگاہی پیداکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرفاروق احمدنور ، ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ندیم فضل داد، انفارمیشن آفیسر محمدجاویدملک، ڈاکٹرفاطمہ یعقوب، ڈاکٹرماریہ ذوالفقار،مقصود احمد، اشفاق نوید، منظورگیلانی سمیت شعبہ صحت عامہ، ای پی آئی، میڈیانمائندگان، بچوں کے والدین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کثیرتعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبراسمبلی چوہدری رخسار احمد نے کہاکہ صحت کاشعبہ بڑاحساس ہے ۔

اس شعبہ کی ترقی کے لیے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے جوبڑے بولڈ سٹپ اٹھائے ہیں اس سے ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کی خدمت ہورہی ہے۔ امیراور غریب کوبلاتخصیص علاج معالجہ کی سہولیات میسرآرہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میرپورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کی نئی بلڈنگ تعمیرہوچکی ہے اس طرح آزادکشمیر بھرمیں شعبہ صحت عامہ کی ترقی کے لیے کروڑوں روپے کے پراجیکٹس پرکام ہورہاہے۔

انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیر پولیوفری ہے اور آزادکشمیرمیں شعبہ صحت عامہ پاکستان سے کئی درجے بہتر کام کررہاہے۔ اس کاکریڈٹ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان اور شعبہ صحت عامہ کے ارباب اختیارکوجاتاہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹراصغرعلی چوہدری نے کہاکہ روٹاویکسین بچوں کوروٹاوائرس سے محفوظ رکھے گی اس ویکسین کے باعث ہرکمسن بچے جوہیضہ الٹی دست اور پیٹ کی بیماریوں کی وجہ سے موت کاشکار ہوجاتے تھے اس میں خاصی حد تک کمی ہوگی۔

تقریب میں پرونیشل پروگرام منیجر ڈاکٹربشریٰ شمس نے بتایاکہ روٹاویکسین سے بچوں میں دس بیماریاں کنٹرول ہونگی۔ انھوں نے بتایاکہ پولیومہم کی ایک کمپین میں ڈیڑھ کروڑروپے خرچ آتے ہیں جبکہ اس میں پولیوویکسین شامل نہیں ہیں اس طرح ہم نے آزادکشمیرمیں بچوں کوپولیوکی بیماری سے بچائوکے ساتھ ساتھ بچوں میں دست اور الٹی کی بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے روٹاویکسین متعارف کروائی ہے اس سے کمسن بچوں کوپیٹ کی بیماریوں میں بہت فائدہ ملے گا۔ انھوں نے کہاکہ اگلے مرحلے میں آزادکشمیرمیں ٹائیفائیڈ سمیت دیگربیماریوں کی ویکسین بھی متعارف کروائیں گے تاکہ لوگوں کوہیلتھ کے حوالے سے تمام ممکنہ سہولیات ومراعات حاصل ہوسکیں۔