تین روزہ ٹورازم فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کاسہراسیکرٹری اطلاعات،سیاحت وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد ، ڈائریکٹرجنرل سیاحت سردارجاوید ایوب،چیئرمین فیسٹیول کمیٹی اور ممبران فیسٹیول کے سرہے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت طارق محمود ملک کا تقریب سے خطاب

جمعہ مئی 18:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) تین روزہ ٹورازم فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کاسہراسیکرٹری اطلاعات،سیاحت وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد ، ڈائریکٹرجنرل سیاحت سردارجاوید ایوب،چیئرمین فیسٹیول کمیٹی اور ممبران فیسٹیول کے سرہے جنھوں نے دن رات ایک کرکے ٹورازم فیسٹیول کوکامیاب کرواکے ثابت کیاہے کہ آزادکشمیرمیں ٹورازم کاگیٹ وے میرپورہے۔

اس فیسٹیول سے اہلیان میرپور کاسافٹ امیج سامنے آیاہے جنھوں نے اپنی تہذیب وثقافت کے اندر رہتے ہوئے دنیاکویہ پیغام دیاہے کہ میرپورصحت مندسرگرمیوں کامرکز ہے۔ آئندہ سال ہونے والے فیسٹیول میں سابقہ فیسٹیول میں غلطیوں کمی کوتاہیوں سے راہنمائی حاصل کرتے ہوئے شاندارفیسٹیول کاانعقاد کیاجائے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت طارق محمود ملک کے آفس چیمبرمیں فیسٹیول کے چیئرمین وایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان ، چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری محمدارشد، ڈپٹی ڈائریکٹرادارہ ترقیات مرزا کلیم جرال، ڈائریکٹرمیاں محمدبخش لائبریری پروفیسر زبیرقاضی، نیزہ بازی ایونٹ کے کوارڈینیٹرراجہ عنبرکیانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صنعت وتجارت سردارسرفراز خان، انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک،نائب تحصیلدار عمران یوسف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکاء نے میرپور میں تین روزہ ٹورازم فیسٹیول کی کامیابی پرمحکمہ سیاحت وآثارقدیمہ کی سیکرٹری محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹرجنرل سیاحت سردارجاوید ایوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت طارق محمود ملک سمیت جملہ کمیٹیوں کے سربراہان بالخصوص چیئرمین فیسٹیول کمیٹی راجہ محمدفاروق اکرم خان وممبران کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹرسیاحت طارق محمود ملک نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر اور محکمہ سیاحت کے زیراہتمام تین روزہ کامیاب ٹورازم فیسٹیول کاسہراضلعی انتظامیہ اور فیسٹیول کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات اورممبران کوجاتاہے جنھوں نے میرپورمیں صحت مند سرگرمیوں کوصحیح معنوں میں پروان چڑھایا۔

انھوں نے کہاکہ ٹورازم فیسٹیول کی کامیابی میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیاکابڑااہم رول رہاہے ۔ میڈیانے ٹورازم فیسٹیول کی مثبت سرگرمیوں کوپوری دنیامیں روشناس کرکے ثابت کیاہے کہ میرپورمیں ٹورازم سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں کے میگاایونٹ ہوسکتے ہیں۔ میرپور کی امن وامان کے لحاظ سے بھی شاندارروایات ہیں۔ ان روایات کودیکھتے ہوئے آئندہ پاکستان اور دنیابھرسے لوگ صحت مندانہ تفریح سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے میرپورکارخ کریں گے جس سے سیاحت کی ترقی پردیرپااثرات مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :