علم مومن کی میراث ہے‘جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت حاصل کر کے ہی عالمی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے‘

معماران وطن کوجدید ترین ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کیلئے نائیکون انسٹیٹیوں آف آئی ٹی انفارمیشن کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے نائیکون انسٹیٹیوں آف آئی ٹی کے زیر اہتمام پہلی کور آئی فائیو تھرڈ جنریشن لیب کی افتتاحی تقریب سے مقررین کا خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 18:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) علم مومن کی میراث ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت حاصل کر کے ہی عالمی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔معماران وطن کوجدید ترین ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کیلئے نائیکون انسٹیٹیوں آف آئی ٹی انفارمیشن کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔مختصر عرصہ میں نونہالان وطن کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی تعلیم دے کر قوم کی معماروں کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کا دست وبازو بننے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار نائیکون انسٹیٹیوں آف آئی ٹی کی جانب سے دارالحکومت میں پہلی کور آئی فائیو تھرڈ جنریشن لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم حلقہ آزاد کشمیر تنظیم اسلامی طاہر سلیم مغل نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ وطلبات سمیت ان کے والدین سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عمائدین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی تقریب میں پروفیسر راجہ لیاقت، نقاش ملک، میڈم نازیہ، پروفیسر حفیظ احمد درانی، محمد فرید مغل اور مایہ ناز ہیکنگ سپیلسٹ زاہد سلیم نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں جدید لیب کا فیتہ کاٹنے کے بعد ملک وملت اور ادارہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر ادارہ کے ایم ڈی وحید احمد مغل نے کہا کہ ہم کاروبار کی غرض سے نہیں بلکہ ریاست کی خدمت اور مٹی کا قرض ادا کرنے کیلئے نونہالان وطن کو جدید ٹیکنالوجی سے آراتہ کر کے دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کر رہے ہیں۔عوام اور والدین کا اعتماد ہمارے لیے سرمایہ حیات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائیس کور آئی فائیو تھرڈ جنریشن کمپیوٹرز کی لیب صرف اس لیے ترتیب دی ہے کہ معماران وطن کے جوہر اجاگر کرنے کا موقع ملے۔تعلیم دوستی اور جدید ٹیکنالوجی کو وطن کے معماران تک بروقت متعارف کروانے کیلئے کوشاں ہیں۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے ہوا۔تقریب میں میٹرک سے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات کی کیرئیر کونسلنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔مقررین نے یہ بھی کہا کہ ایسے بچے جنہیں بہترین تریبت میسر نہیں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے تیار کرنے میں اہم کردارادا کر رہی ہیں۔