ڈی سی آر آئی پی کے تحت پراجیکٹس ٹینڈرز کھودئیے گئے‘ٹھیکیداروں کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعہ مئی 18:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ڈی سی آر آئی پی کے تحت پراجیکٹس ٹینڈرز کھولے گئے۔ٹھیکیداروں کی بڑی تعداد میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ بنک کی مالی معاونت سے زیر کار ترقیاتی منصوبہ "ڈیزاسٹر اینڈ کلائمٹ ریزیلیئنس امپرومنٹ پراجیکٹ (ڈی سی آر پی) کے زیر اہتمام ایریگیشن اور پاور ڈویلپمنٹ آرگنایزیشن کے تحت سیلاب 2014ء میں متاثرہ منصوبہ جات کیلئے اخبارات میں" انویٹیشن فار بڈز "شائع کی گئی تھی۔

اسی حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹرڈی سی آر پی محمدمقبول خان عباسی کی زیر صدارت دفتر میںہی پبلک بڈ اوپننگ کی تقریب کا اتعقاد کیا گیا ۔ جس میں آزادکشمیر اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی نیشنل اور لوکل فرم ہا کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پبلک بڈ اوپننگ کی اس تقریب میں محمدمقبول خان عباسی پراجیکٹ ڈائریکٹر، راجہ محمد سعید سیکٹر کوارڈینیٹر پی ڈی او، بشارت حسین ڈائریکٹرآبپاشی ، علی رضوان ریزیڈننٹ انجئنیر پی ایم آئی سی ، حسنات احمد پروکیورمنٹ ایکپرٹ ڈی سی آر آپی ، اور ڈی سی آر آئی پی کے دیگر معاہرین نے شرکت کی ۔

پبلک بڈ اوپننگ میں شامل فرم ہا کے نمائندگان ، ٹھکیداران سے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے خطاب بھی کیا کہ ورلڈ بنک اور حکومت آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت کے مطابق اس ٹینڈرنگ پراسس کو انتہائی شفاف طریقہ سے کیا جانے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اور اس لئے تمام ٹینڈر ز تمام نمائندگان کی موجودگی میں کھولے گئے ہیں۔ٹینڈرز کی اوپنگ میں ورلڈ بنک کے نمائندہ نے بھی شرکت کی ہے۔ اور جملہ کاروائی سے مکمل اطمنان کا اظہار کیا۔اور جملہ نمائندگان فرم ہا نے بڈ اوپنگ پراسس سے مکمل اطمینان کیا۔

متعلقہ عنوان :