پاکستان کاامریکی سفارتکاروں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ درست ہے، آفتاب شیرپائو

ا راکین پارلیمنٹ ااپنا اپنا کردار ادا کریں تو پارلیمان مضبوط ہوگا ، ٹرمپ کے دنیا بھر میں اقدامات اور حالیہ ایران کے خلاف اقدامات سے خطے میں حالات اور بگڑیں گے، نواز شریف کو اگر نیب سے گلے تھے تو ان کو وزیر اعظم سے بات کرنی چاہیے تھی سربراہ قومی وطن پارٹی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ مئی 18:36

پاکستان کاامریکی سفارتکاروں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ درست ہے، آفتاب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کاامریکی سفارتکاروں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ درست ہے ا راکین پارلیمنٹ ااپنا اپنا کردار ادا کریں تو پارلیمان مضبوط ہوگا، ، ٹرمپ کے دنیا بھر میں اقدامات اور حالیہ ایران کے خلاف اقدامات سے خطے میں حالات اور بگڑیں گے، نواز شریف کو اگر نیب سے گلے تھے تو ان کو وزیر اعظم سے بات کرنی چاہیے تھی۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے امریکی سفارتکاروں پر پابندی لگانے کا صحیح فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی برادری میں تعلقات برابری کی بنیاد پر بنائے جاتے ہیں ملک کے چھوٹا یا بڑا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

(جاری ہے)

پاکسان کو اپنی خارجہ پالیسی کا ازسرنو تعین کرنا ہوگا اور اپنی خود مختاری کا بین الاقوامی دنیا میں اپنا امیج بہتر کرنا ہو گا۔

ٹرمپ کے دنیا بھر میں اقدامات اور حالیہ ایران کے خلاف اقدامات سے خطے میں حالات اور بگڑیں گے۔ ایسے یکطرفہ فیصلے اور الزامات امریکی صدر کو زیب نہیں دیتے ۔کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی ایک شخص کیلئے نہیں بلکہ ملک کی صورتحال کو دیکھ کر بنائی جاتی ہے۔ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اس کے لیڈر اس ملک کی پارلیمنٹ کو عزت نہیں دیتے۔ جو لیڈر پارلیمنٹ کو عزت نہیں دیتے ان کو بھی عزت نہیں ملتی ۔اراکین پارلیمنٹ اپنی حاضری پوری رکھیں اور اپنا کردار ادا کریں تو پارلیمان مضبوط ہوگا۔ نواز شریف کو اگر نیب سے گلے تھے تو ان کو وزیر اعظم سے بات کرنی چاہیے تھی۔ نیب کے نواز شریف پر بے بنیاد الزامات کے معاملے کو ختم ہو جانا چاہیی