عام انتخابات 2018 ، الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کیلئے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کرلیں

نئے الیکشن ایکٹ پرپورا اترنیوالی جماعت کوہی انتخابی نشان الاٹ ہوگا، کم ازکم 5 فیصد ٹکٹ خواتین کونہ دینے، سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے اور انٹراپارٹی الیکشن کاسر ٹیفکیٹ جمع نہ کروانے والی جماعتوں کو انتخابی نشان نہیں ملے گا

جمعہ 11 مئی 2018 18:36

عام انتخابات 2018 ، الیکشن کمیشن نے  انتخابی نشان کیلئے سیاسی جماعتوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے لئے انتخابی نشان کے لیے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کرلیں،نئے الیکشن ایکٹ پرپورا اترنیوالی جماعت کوہی انتخابی نشان الاٹ ہوگا، جبکہ کم ازکم 5 فیصد ٹکٹ خواتین کونہ دینے، سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے اور انٹراپارٹی الیکشن کاسر ٹیفکیٹ جمع نہ کروانے والی جماعتوں کو انتخابی نشان نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کے لئے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کے لیے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کرلیں، الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانیوالی جماعت کونشان الاٹ نہیں ہوگا الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ 15 مئی تک تمام سیاسی جماعتیں مطلوبہ تفصیلات جمع کرائیں، نئے الیکشن ایکٹ پرپورا اترنیوالی جماعت کوہی انتخابی نشان الاٹ ہوگا،کم ازکم 5 فیصد ٹکٹ خواتین کونہ دینے والی جماعت کوانتخابی نشان نہیں ملے گا، جبکہ انٹراپارٹی الیکشن کاسر ٹیفکیٹ جمع نہ کروانے پربھی انتخابی نشان نہیں ملے گا، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 110سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں ۔