ْامریکی صدراور شمالی کوریائی رہنمامابینمجوزہ سمٹ خوش آئند ،چین و جنوبی کوریا کا خیر مقدم

ملاقات جزیرہ نما کوریا میں استحکام اور خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی

جمعہ 11 مئی 2018 18:19

بیجنگ/سئیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) چین اور جنوبی کوریا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی مجوزہ سمٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے،ملاقات جزیرہ نما کوریا میں استحکام اور اس خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین اور جنوبی کوریا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی مجوزہ سمٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

امریکی اور شمالی کوریائی رہنما بارہ جون کو سنگاپور میں ایک سمٹ میں شریک ہوں گے۔ کمیونسٹ کوریا کے اتحادی چین نے اس سمٹ کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ ادھر جنوبی کوریا نے بھی اس سمٹ کی تاریخ اور جگہ کے طے ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی کوریائی صدر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سیول امید کرتا ہے کہ یہ ملاقات جزیرہ نما کوریا میں استحکام اور اس خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :