ہانگ کانگ،دوسری عالمی جنگ کاامریکی ساختہ ایک ہزار پائونڈ وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

جمعہ 11 مئی 2018 18:19

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) ہانگ کانگ میں دوسری عالمی جنگکا بم ناکارہ بنا دیا گیا،بآمد امریکی بم ایک ہزار پائونڈ وزنی تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ میں دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ وان چائی ڈسٹرکٹ میں ایک تعمیراتی منصوبے کے دوران برآمد ہونے والے اس بم کو جمعے کے دن ضائع کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہزار پونڈ وزنی یہ امریکی بم، جب پھینکا گیا تھا تو پھٹ نہیں سکا تھا۔ مقامی میڈٰیا کے مطابق اس کارروائی کے دوران قریبی علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :