برطانوی عوام کے ہمدردانہ جذبات میں اضافہ،نصف سے زائد برطانوی عوام مہاجرین کی حامی

جمعہ 11 مئی 2018 18:19

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) ایک تازہ تحقیقی جائزے میں برطانوی عوام میں مہاجرین کے ساتھ ہمدردانہ جذبات میں اضافہ ہوا ہے،نصف سے زائد برطانوی عوام مہاجرین کے حامی اور انکی سہولیات کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کے حامی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تازہ تحقیقی جائزے کے مطابق برطانوی عوام میں مہاجرین کے ساتھ ہمدردانہ جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نصف سے زائد برطانوی عوام کی رائے میں برطانوی حکومت کو مہاجرین کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہییں۔ اس جائزے کے مطابق اڑتیس فیصد برطانوی شہریوں کی رائے میں لندن حکومت مہاجرین کی مدد کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہی جبکہ باون فیصد کے مطابق برطانوی حکومت کو اس ضمن میں مزید اقدامات کرنا چاہییں۔ یورپی یونین کے شماریاتی ادارے یورو اسٹیٹ کے مطابق2017 میں اٹھائیس ممالک پر مشتمل اس بلاک نے نصف ملین سے زائد مہاجرین کو پناہ دی تھی، جن میں سے ساٹھ فیصد کو جرمنی میں پناہ ملی۔

متعلقہ عنوان :