سعودی عرب میں ایک ہی برس میں ہزاروں غیر ملکی حلقہ بگوش اسلام ہوئے

جمعہ 11 مئی 2018 18:19

سعودی عرب میں ایک ہی برس میں ہزاروں غیر ملکی حلقہ بگوش اسلام ہوئے
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) سعودیوزار ت اسلامی امور ، دعوت ور ہنمائی نے کہا ہے کہ گذشتہ برس 34 ہزار396غیر ملکی سعودی عرب میں حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودیوزار ت اسلامی امور ، دعوت ور ہنمائی کے جاری کردہ اعدادو شمار سے پتہ چلا ہے کہ 2017کے دوران 34 ہزار396غیر ملکی سعودی عرب میں حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔ سب سے زیادہ ریاض ریجن (24862) ،مکہ مکرمہ( 2938)،مشرقی ریجن ( 2577) اورجازان (1119)میں رہے۔ علاوہ ازیں حائل ، نجران ، تبوک ، جوف ، حدودشمالیہ ، مدینہ منور ہ اور عسیر علی الترتیب پانچویں سے 13ویں نمبرپر رہے۔