پنجاب حکومت کسانوں پر مہربان ہو گئی

حکومت پنجاب نے کسانوں میں موبائل فون تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 مئی 2018 17:33

پنجاب حکومت کسانوں پر مہربان ہو گئی
چنیوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء) کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی حکومت پنجاب نے کسانوں میں موبائل فون تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق کسانوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔اور حکومت پنجاب کسانوں پر مہربان ہو گئی ہے۔پنجاب حکومت نے کسانوں میں موبائل فون تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں میں موبائل فون تقسیم کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری شاہد حسین نے 22 کسانوں میں موبائل تقسیم کیے گئے ہیں۔حکومت پنجاب کی طرف سے 1 لاکھ 10ہزار کسانوں میں موبائل فون تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔موبائل فون تقسیم کرنے کا باقاعدہ آغاز چنیوٹ سے کیا گیا ہے۔کسانوں میں موبائل فون تقسیم کرنے کا مقصد کسانوں کو موسمی تبدیلیوں سے متعلق آگاہ رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

اور اس مقصد کے لیے چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے 22 کسانوں میں موبائل فون تقسیم کیے گئے۔کسانوں کو موبائل فون کے استعمال سے متعلق بھی بتایا جا رہا ہے۔تا کہ کسان موسم کی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے اپنی فصلوں کا خیال رکھ سکیں۔کسانوں کی طرف سے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو بہت سرایا جا رہا ہے،اور کسان موبائل فون پا کر بہت خوش دکھائی دئیے۔کسانوں کو اب اپنی فصل کی حفاظت کرنے میں آسانی ہو گی کیونکہ انہیں موسم کی تبدیلی سے متعلق وقت سے پہلے ہی پتہ لگ جائے گا جس کے بعد بارش ہونے کی صورت میں کسان پہلے سے ہی فصلوں کو تباہ ہونے سے بچانے کا انتظام کر لیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے غریب کسانوں کے ذمہ واجب الادا 2 ارب 75 کروڑ روپے کا قرضہ معاف کر دیے جانے کا امکان بھی سامنے آیا تھا اور سینیٹ نے فنانس بل 2018ء کیلئے 156 سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بھجوا دیں تھیں۔اور یہ بھی سفارش کی گئی تھی کہ سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب کیلئے بلاسود قرضہفراہم کیا جائے۔