خیرپور میں مختلف واقعات میں ایک شخص قتل،2افراد زخمی

جمعہ 11 مئی 2018 18:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) خیرپور میں مختلف واقعات میں ایک شخص قتل،2افراد زخمی ہوگئے۔ گنج شہیداں میں پروگرام کی کوریج کے دوران شر پسند عناصر کاجوان صحافی ارتضیٰ زیدی پر قاتلانہ حملہ۔ صحافی زخمی ،ہسپتال منتقل۔ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار تماشائی بنے کھڑے دیکھتے رہے۔حملہ آور عناصر حکومتی جماعت کی سرپرستی رکھتے ہیں انکشاف۔

۔تفصیلات کے مطابق خیرپور اے یسکشن تھانہ کی حدود سائدہ گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خدابخش نامی شخص زخمی ہوگیا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جب کہ اکری کے قریب مھران نیشنل ہائی وے پر نامعلام ملزمان کی فائرنگ سیبوڑھو خان نامی شخص قتل ہوگیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دونوں واقعات کی وجہ معلام نہیں ہوسکی تھی ادہر تھانہ بی سیکشن کی حدود میں خیرپور کے جوان صحافی سید ارتضیٰ زیدی پر گنج شہیداں میں انوار شعبان اجتماع کی کووریج کے دوران عادل حسنین۔

(جاری ہے)

علی اکبر۔غلام حسنین۔عارف مغل و دیگر نیشر پسند عناصر نے اچانک حملہ کرکے اسے زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔واقعے کے وقت ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے واقعے کی این سی داخل ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔بتایا جاتا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق سندھ کی حکومتی جماعت سے ہے اس لئے پولیس انہیں گرفتار کرنے سے قاصر ہے واقعے کے بعد خیرپور پریس کلب کے صحافیوں۔خیرپور یونین آف جرنلسٹس۔پی ایف یو جے کی جانب سے سخت احتجاج کرتے ہوئے صحافی ارتضیٰ زیدی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔