خیرپور ،ْکوٹ بنگلہ سے مبینہ اغوا کئے جانے والے نوجوان کادس سال گذرجانے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا

جمعہ مئی 18:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) خیرپور کے نواحی گائوں سونو گوپانگ کا رہائشی کوٹ بنگلہ سے مبینہ اغوا کئے جانے والے نوجوان کادس سال گذرجانے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا ۔والدین سخت پریشان ۔والدہ ذہنی مرض میں مبتلا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نارو ڈھوروکے قریب گائوں سونو گوپانگ کا رہائشی استاد مومن علی کا نوجوان بیٹا ثناء اللہ سال 2008 میں کوٹ بنگلہ گیا تھا تاحا لواپس نہ لوٹ سکا والد استاد مومن علی اور اس کی والدہ غلام فاطمہ نے میڈیا کو بتایاکہ اس کا بیٹا کام کے سلسلے میں کوٹ بنگلہ گیا تھا واپس لوٹ کر نہیں آیا جس کی فریاد تھانے میں کی لیکن کوئی مدد نہیں ملی ہے دس سال گزجانے کے باوجود پولیس اس کے بیٹے ثناء اللہ کو تلاش نہ کرسکی ہے ،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس کے بیٹے کی بازیابی کے لیئے قانونی و اخلاقی مدد کی جائے ۔