فحاشی کاجرم ثابت ہونے پر میاں بیوی سمیت تین افراد کو دوماہ قیدکی سزا کا حکم

جمعہ مئی 18:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) خیرپور کی تحصیل نارہ کی مقامی عدالت نے فحاشی کاجرم ثابت ہونے پر میاں بیوی سمیت تین افراد کو دوماہ قیدکی سزا کا حکم سنادیا۔مذکورہ مقدمہ میں حبیب اللہ گوپانگ کو بھی سزا کے ساتھ 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول جج نارہ الطاف حسین کھوسو کی عدالت نے فحاشی پھیلانے والے مقدمہ میںصابی عرف صاحب خاتون اس کے شوہر نبی بخش عرف نبو گوپانگ اور حبیب اللہ گوپانگ کو دو دو ماہ قید بامشقت اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزاکا حکم سناکر خاتون کو وومین جیل لاڑکانہ اور مردوں کو خیرپور ڈسٹرکٹ جیل روانہ کردیا گیا تھا۔۔