پاسبان کے رہنما عثمان معظم کے بیٹے محمد صدیق معظم اور عبیدالرحمن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 11 مئی 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پاسبان کے رہنما عثمان معظم کے بیٹے محمد صدیق معظم اور عبیدالرحمن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں پاسبان کے رہنما عثمان معظم کے بیٹے محمد صدیق معظم اور عبید الرحمن کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزمان کے وکلاء کا دلائل مکمل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے موکلوں کے خلاف مقدمہ نومبر 2015 ء میں درج کیا گیا جبکہ ان کی گمشدگی کی درخواست جولائی 2015 ء میں دائر ہو چکی تھی ۔

4 ماہ کے بعد میرے موکلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ، جس کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ واضح رہے کہ ملزمان پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ہے ۔