ایشائی شہری نے عرب شہری کی انگلیاں کاٹ دیں

دبئی میں ایشائی سیلز مین نے عرب شہری کی اُسکی ماں کی بے عزتی کرنے پر انگلیاں کاٹ دیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 11 مئی 2018 17:51

ایشائی شہری نے عرب شہری کی انگلیاں کاٹ دیں
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ایک ایشیائی سیلز مین نے دبئی میں اپنی ماں کی توہین کرنے کے لئے ایک عرب شہری کی مبینہ طور پر انگلیاں کاٹ دیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق 27 سالہ شخص نے اپنی ماں کی توہین کرنے پر ایک ریٹائرڈ عرب شہری کی انگلیاں کاٹ دیں ۔ خیلج ٹائمز سے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق ایک ایشائی اور عرب شہری وٹس ایپ پر لڑائی کر رہے تھے کہ لڑتے لڑتے 55 سالہ عرب شہری نے ایشائی شہری کی ماں کی توہین کر دی ۔

لڑائی کے چند گھنٹوں کے بعد ایشائی شہری نے عرب شہری کو ملنے کے لیے بلایا ۔ ایشائی شہری جب عرب شہری سے ملنے گیا تو اپنے ساتھ سات آدمی بھی لے گیا ۔ ایشائی شہری اور عرب شہری کی دوران ملاقات پھر سے لڑائی ہو گئی ، جس پر عرب شہری نے ایشائی شہری پر چاقو سے حملہ کر دیا لیکن ایشائی شہری خود کو بچانے میں کامیاب ہو گیا اور چاقو سے واپس عرب شہری پر حملہ کرکے اُسکے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایشائی شہری کو وقوعے کے اطلاع ملتے ہی گرفتار کر لیا اور پراسیکوشن کے حوالے کر دیا ۔ مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشائی شہری نے تحقیقات کے دوران پولیس کو بتایا ہے کہ عرب شہری نے اسکی ماں کی توہین کی تھی اس لیے اسنے اسے سبق سیکھانے کے لیے اس پر حملہ کیا تھا تاہم ایشائی شہری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر عرب شہری پہلے اس پر حملہ نہیں کرتا تو وہ عرب شہری کو نقصان نہ پہنچاتا ۔ ایشائی شہری نے بتایا کہ اسکا عرب شہری کو مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔