شریف فیملی کے باغات میں آگ لگنے کی وجہ سامنے آ گئی

شریف فیملی کے باغات میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ مئی 17:52

شریف فیملی کے باغات میں آگ لگنے کی وجہ سامنے آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء) شریف فیملی کے باغات میں آگ لگنے کی وجہ سامنے آ گئی۔شریف فیملی کے باغات میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتی امرا میں شریف فیملی کے باغات میں آگ لگی تھی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے باگ میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔گزشتہ روز شریف فیملی کے باغات میں لگنے والی آگ سے امردو کا باغ تباہ ہو گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ایک نا خوشگوار واقعہ پیش آیا تھا،اورجاتی امرا میں شریف فیملی کے باغات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔شریف فیملی کے باغات میں آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا اغاز کر دیا تھا،اور شریف فیملی کے باغات میں آگ لگنے کی ابتدائی وجوہات کے مطابق امردو کے باغ کے قریب سے ایک بجلی کی تار گزر رہی تھی۔

(جاری ہے)

اور آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔شارٹ سرکٹ کے باعث ایک درخت میں آگ لگی اور اس آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے باغ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں شریف فیملی کے باغات میں آگ لگنے کے بعد رائیونڈ جاتی امرا میں موجود ملازمین نے اس آگ کو اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی اور اپنی مدد کے تحت آگ پر قابو کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

اور پانی کی مدد سے آگ کو بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔اور اس کے بعد باغ میں آگ لگانے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیات کا آغاز کیا گیا اور ابتدائی تحقیات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شریف فیملی کے باغات میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تحقیات کی جا رہی ہے،اور اس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیات کا آغاز کیا ہے،اور اس مقصد کے لیے ٹیم بھی بنا دی گئی ہے جو آئیند کچھ روز میں مزید تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔