Live Updates

تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور وعوامی جماعت بن چکی ہے ، قاسم سوری

آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی، پارٹی میں شمولیت کرنے والوں سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 18:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری قاسم خان سوری ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ ، ویسٹ ریجن کے صدر باری بڑیچ ، نصاف لائرز فورم بلوچستان کے صدر ایوب ترین ،شمس رند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور وعوامی جماعت بن چکی ہے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں عبدالرحمن بنگلزئی ایڈؤوکیٹ، محمد علی ایڈووکیٹ کی اپنے دیگر وکلاء کے ہمراہ انصاف لائرز فورم کے صدر ایوب ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ اب انصاف کا وقت شروع ہونے والا ہے ہر امیر غریب کو برابر کا انصاف ملے گا پورے ملک سے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے چیئرمین عمران خان کی مسلسل کرپشن کے خلاف جدوجہد رنگ لے آئی ہے عوام جاگ چکی ہے اب وقت دور نہیں جب ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند کی قیادت میں پی ٹی آئی فعال اور منظم ہورہی ہے وکلاء کی شمولیت سے پارٹی صوبے میں مزید فعال اور منظم ہوگئی۔

انہوں نے عبدالرحمن بنگلزئی ایدووکیٹ، محمد علی ایڈووکیٹ اوردیگر وکلاء کو مبارکبا د دیتے ہوئے امید ظاہرکی کہ وہ پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔ اس سے قبل عبدالرحمن بنگلزئی ،محمد علی ایڈؤوکیٹ نے اپنے دیگر وکلاء ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر یار محمد رند، انصاف لائرز فورم کے صدر ایوب ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ انصاف لائرز فورم میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات