بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے قیام کے تھوڑے ہی عرصے میں عوام میں بھر پور مقبولیت حاصل کی ہے، توصیف گیلانی

جمعہ مئی 18:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما توصیف گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی میر جام کمال ،نوابزادہ خالد مگسی ،میر دوستین ڈومکی اور خلیل بھٹوکو بی اے پی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے قیام کے تھوڑے ہی عرصے میں عوام میں بھر پور مقبولیت حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کا قیام صوبے عوام کے حقوق کے حصول کے لئے عمل میں لایا گیا ہے اور پارٹی عوام میں بھر پور مقبول ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی میر جام کمال ،نوابزادہ خالد مگسی ،میر دوستین ڈومکی اور خلیل بھٹو کی بی اے پی میں شمولیت ایک اچھا اقدام اور بروقت فیصلہ ہے جس کے صوبے کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوام پارٹی آئندہ انتخابات میں بلوچستان بھر سے حصہ لیکر کامیابی حاصل کریگی اوراقتدار میں آکر عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کریگی ۔۔