جیکب آبادمیں رمضا ن کی آمد سے قبل گراں فروشی ،دکاندار شہریوںکو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنے لگے

جمعہ 11 مئی 2018 18:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء)جیکب آبادمیں رمضا ن کی آمد سے قبل گراں فروشی دوکاندار شہریوںکو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد سے قبل جیکب آبادمیں عام استعمال کی نرخ آسمان کو پہنچ گئے ہیں گراں فروش ووکاندار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اور ضلع انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سے یہ کام دیدہ دلیری سے کیاجارہاہے عام دنوں میں مرغی کا گوشت جو 200روپے فی کلو فروخت کیاجاتاتھا اب وہ 300روپے فی کلو کے حساب سے بیچاجارہاہے جبکہ سبزی اور فروٹ کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنی لگیں ہیں دوکانداروں کی اس لوٹ مار پر کوئی ان سے پوچھنے والانہیں ہے شہریوں کا کہناہے کہ ضلع انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے افسران اگر اپنی ذمیداریاں نہیں نبھاسکتے تو گھر جارکر بیٹھ جائیں انہوںنے مطالبہ کیاکہ گراں فروشوں اور منافع خورو ں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ شہریوں سے ہونے والی یہ لوٹ مار بند ہوسکے ۔