پی پی ایل- فٹبال کلب نے نیشنل چیلنج کپ2018میں کانسی کاتمغہ حاصل کر لیا

جمعہ 11 مئی 2018 18:53

پی پی ایل- فٹبال کلب نے نیشنل چیلنج کپ2018میں کانسی کاتمغہ حاصل کر لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) نووارد پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ فٹبال کلب (پی پی ایل- ایف سی ) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نیشنل چیلنج کپ(پی ایف ایف این سی سی) 2018کی تقسیم انعامات کی تقریب جو 10 مئی کوکراچی پورٹ ٹرسٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی،میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پی ایف ایف کے سینئیر نائب صدر اور سند ھ فٹبال ایسوسی ایشن کے چیف سید خادم علی شاہ مہمانِ خصوصی اور پی پی ایل کے ایم ڈ ی و سی ای او سید وامق بخاری اعزازی مہمان تھے۔

پی پی ایل - ایف سی کے کپتان نذیر خان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیاد ہ گول کرنے والا کھلاڑی قرار دیا گیا۔قبل ازیں، پی پی ایل - ایف سی نے 9 مئی کو تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کو1 کے مقابلے میں 5 گول سے شاندار شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی واحد ہیٹ ٹرک جو نذیر خان نے کی اس کے ساتھ ساتھ عبداللہ اورمہراللہ کے گول نے پی پی ایل - ایف سی کو اتنے بڑے مارجن سے کامیابی دلائی ۔

وامق بخاری نے کہا" ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میںپہنچنے تک پی پی ایل- ایف سی نہ کسی میچ میںہاری اور نہ ہی کوئی ٹیم اس کے خلاف گول کر سکی۔جوکہ ایک نئی ٹیم کا قابلِ فخر کارنامہ ہی-" ۔ٹیم کو صرف سیمی فائنل میں واپڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔اپنے پہلے ہی ٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں میں سے وکٹری اسٹینڈ پراپنی جگہ کو یقینی بنانا، 25رکنی پی پی ایل - ایف سی کی نئی ٹیم کے لئے بڑی کامیابی ہے ،جس کے کھلاڑی دور درازاور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور لگاتار تین سال سے ہونے والے پی پی ایل بلوچستان فٹبال کپ میں اپنی مہارت اور کارکردگی دکھانے کی بدولت منتخب ہوئے ہیں۔