اچھے اخلاق وطرزعمل سے پولیس پرعوام کا اعتمادبحال رکھیں،ڈی پی اوہنگو

جمعہ 11 مئی 2018 18:53

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پولیس افسران دوستانہ پالیسی پرعمل پیراہوکرعوام دوست پولیسنگ کوفروغ دیںجرائم کے خاتمے کیلئے پولیس پرعوام کے اعتمادکا رشتہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اچھے اخلاق وطرزعمل سے پولیس پرعوام کا اعتمادبحال رکھیںتفتیشی افسران میرٹ پرتفتیش کرکے میرٹ کی بالادستی کو قائم رکھیں۔ان خیالات کا اظہارضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرنے اپنے دفترمیں منعقدہ پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ،اے ایس ڈی پی او انسپکٹرشفیق خان،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اورشعبہ تفتیش کے انچاجز نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہرنے ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن کوہاٹ محمداعجازخان کے احکامات پڑھ کرسنائیں اوران پرسختی سے عمل پیراہونے کے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن محمد اعجازخان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے تمام پولیس افسران عوام کے ساتھ اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوارکرکے خودکوعوام کا خادم سمجھ کر عوام دوست پولیسنگ کوفروغ دیں۔

(جاری ہے)

تمام سرکاری وغیرسرکاری اداروں اورسکولزکی سیکورٹی کے مناسب انتظامات کرکے ان کی سیکورٹی کویقینی بنائیں۔تھانہ جات کی سطح پربنائے گئے لیزان کمیٹیوں اورعلاقہ مشران کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کرکے پولیس پرعوام کا اعتماد بحال کریں کیونکہ جرائم کے سدباب اورانسداد کیلئے عوام اورپولیس کے اعتمادکا رشتہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔تمام تفتیشی افسران میرٹ پرتفتیش کرکے میرٹ کی بالادستی کوقائم رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اپنے تھانہ جات،چیک پوسٹس اورچوکیات کو صاف ستھرا رکھیں کیونکہ صاف ستھرا ماحول ڈسپلن فورس ہونے کا آئینہ دارہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :