پنجاب حکومت نے بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ،دو افسران کو گریڈ 20میں ترقی

جمعہ 11 مئی 2018 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پنجاب حکومت نے بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ دو افسران کو گریڈ 20میں ترقی دیدی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یاسر ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے سرگودھا تعینات ،بشریٰ نصیر ڈپٹی ڈائریکٹر سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام ،صفیح اللہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ ،زاہد محمود قاضی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آئی اینڈ سی ، مشتاق حسین اے ڈی سی جنرل وہاڑی ، خالد عمر قریشی اے ڈی سی جنرل پاکپتن ، رب نواز منہاس اے ڈی سی جنرل جھنگ ،محمد ارشد اے ڈی سی فنانس منڈی بہائو الدین ، ملک غضنفر علی اعوان ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہیومن رائٹس ، محمد افضل بٹ ڈپٹی سیکرٹری او اینڈ ایم ،عارف وسیم ڈپٹی سیکرٹری پرسائل محکمہ سروسز ، محمد زاہد اختر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن ،ڈاکٹر سیف اللہ اے ڈی سی فنانس مظفر گڑھ ،محمد بلال فیروز اے ڈی سی جنرل منڈی بہائو الدین اور محمد اختر منڈیرا کو اے ڈی سی جنرل خانیوال تعینات کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سیکرٹری پبلک افیئرز ایوان وزیر اعلیٰ احسن وحید کو گریڈ 20میں ترقی دیدی گئی ہے ۔ جبکہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ ساہیوال شاہد اظہر کو بھی گریڈ 20میں ترقی دی گئی ہے ۔شاہد اظہر کو چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نارتھ زون لاہور تعینات کر دیا گیا۔