شاہرات کا جال جس طرح پورے ملک میں پھیل رہا ہے یقینااس سے ترقی و خو شحالی کا نیا دور آئے گا‘رانا محمد اقبال خاں

موٹروے پولیس کی ملکی اور بین الاقوامی پیشہ ورانہ کارکر دگی کی بنیادپر پہچان وطن عزیز کے لئے فخر کی بات ہے‘سپیکر پنجاب اسمبلی کا تقریب سے خطاب

جمعہ مئی 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہاکہ مو ٹروے پولیس افسران قوم کے معمار ہیں ساری پاکستانی قوم آپ کی خدمات کی معترف ہے بلاشبہ آپ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،،موٹروے پولیس کی ملکی اور بین الاقوامی پیشہ ورانہ کارکر دگی کی بنیادپر پہچان وطن عزیز کے لئے فخر کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے موٹروے پولیس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایڈ یشنل آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود ، ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک ، ایس ایس پی کامران عادل اور موٹروے پولیس کے افسران و ملازمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ آنے والے دور میں موٹروے پولیس کے فرائض میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس تیزی سے شاہرات کا جال پورے ملک میں پھیل رہا ہے یقینااس سے ترقی و خو شحالی کا نیا دور آئے گا۔

موٹروے پولیس کی کارکردگی خاص طور پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے باعث فخر اور متاثر کن ہے یہ ادارہ باقی ملکی اداروں کے لیے ایک عملی نمونہ اوررول ماڈل ہے ۔ آج انعامات حا صل کرنے والے افسران وملازمان مبارک باد کے مستحق ہیں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اس خلوص اور لگن کے ساتھ کام کر یں گئے۔ ایڈ یشنل آئی جی موٹروے پولیس خالد محمودتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موٹروے پولیس میں اچھے کام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور یہ انعامات بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے انہوں نے مذید کہا کہ افسران نے خوش اخلاقی، دیانتداری، مدد گار پولیس اور مثالی رویہ کے ذریعے عوام کے دلوں میں ایک اچھا مقام حاصل کیا ہے۔

ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے اس مو قع پر کہاکہ سالانہ انعامات صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں جو افسران و ملازمان بہترین اور پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتے ہیں وہی انعامات کے حق دار ہوتے ہیں۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ عوام کی آگہی کیلئے روڈ سیفٹی سیمینارز اور لیکچرز ہو رہے ہیں۔ ان اقدمات سے نہ صرف حادثات میں کمی آرہی ہے بلکہ شہریوںمیں روڈ ڈسپلن اور ان کے رویوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

بعدازاں مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے بہترین کارکر گی کے حامل موٹروے پولیس افسران و سول افسران و ملازمان میں ایوارڈ ز تقسیم کیے انہوں نے اس مو قع پر موٹروے پولیس بابو صابو دفتر میں پودا بھی لگایااور سروسز ہسپتال لاہور میں جاں بحق ہونے والے سنیل مسیح کی بیوہ میں امدادی چیک بھی تقسیم کیا۔