نیب نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں سی ای او ندیم ضیا کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 11 مئی 2018 18:55

نیب نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں سی ای او ندیم ضیا کے دو بھائیوں کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم ضیا کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق عمر ضیا پیراگون بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہے جبکہ منیر ضیا نجی انجینئرنگ کمپنی میں شاہد شفیق کا پارٹنر ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد شفیق نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ندیم ضیا کے بھائی اس کے پارٹنر ہیں جس پر یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :