پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعہ مئی 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں زیر تعلیم سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے طلبائو طالبات کی رہنمائی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں آڈٹ اینڈ اکائونٹنٹ گروپ تنویر شکور رانااور ڈی ایم جی گروپ سے حمود الرحمان نے کلیدی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے بہترین لیکچرز دینے کے علاوہ طلبہ کو عملی ٹپس بھی دیں۔ اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے لائبریری کے زیر اہتمام منعقدہ ادبی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بہترین لیکچرز دینے پر مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینا ر میں پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سی400سے زائد طلبائو طالبات نے شرکت کی۔ بعد ازاں سوالوں جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا۔