پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعہ 11 مئی 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام "The Geo Strategic Dimensions and Post 9/11 Afghanistan"کے موضوع پر خصوصی سیمینارسنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد ہواجس میں بریگیڈئیر (ر) اسحاق احمد نے کلیدی لیکچر پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید ، فیکلٹی ممبران ، ایم فل /پی ایچ ڈ ی سکالرز اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

اپنے لیکچر میں بریگیڈئیر (ر) اسحاق احمدنے افغانستان کی تاریخ اور پاکستان سے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے افغانستان کا سٹریٹجک طول و عرض بیان کیا۔ نائن الیون کے بعد افغانستان میں رونما ہونے والے بڑے واقعات سمیت افغانستان میں امریکہ کی مداخلت اور واپسی کی حکمت عملی کی وجوہات بیان کیں ۔ انہوں نے خطے میں امن وخوشحالی کیلئے ممکنہ سفارشات بھی پیش کیں ۔