موٹروے پولیس کی ملکی اور بین الاقوامی پیشہ وارانہ کارکر دگی کی بنیاد پر پہچان وطن عزیز کیلئے فخر کی بات ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں

جمعہ 11 مئی 2018 19:20

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ مو ٹروے پولیس افسران قوم کے معمار ہیں، ساری پاکستانی قوم آپ کی خدمات کی معترف ہے بلاشبہ آپ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، موٹروے پولیس کی ملکی اور بین الاقوامی پیشہ ورانہ کارکر دگی کی بنیاد پر پہچان وطن عزیز کیلئے فخر کی بات ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹروے پولیس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈ یشنل آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود ، ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک ، ایس ایس پی کامران عادل اور موٹروے پولیس کے افسران و اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ آنے والے دور میں موٹروے پولیس کے فرائض میں مذید اضافہ ہو جائیگا ، جس تیزی سے شاہراہوں کا جال پورے ملک میں پھیل رہا ہے یقینا اس سے ترقی و خو شحالی کا نیا دور آئیگا، موٹروے پولیس کی کارکردگی خاص طور پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے باعث فخر اور متاثر کن ہے یہ ادارہ باقی ملکی اداروں کیلئے ایک عملی نمونہ اور رول ماڈل ہے ، انعامات حا صل کرنے والے افسران واہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اس خلوص اور لگن کے ساتھ کام کر یں گے، ایڈ یشنل آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس میں اچھے کام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور یہ انعامات بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے،انکا مذید کہنا تھا کہ افسران نے خوش اخلاقی، دیانتداری، مدد گار پولیس اور مثالی رویہ کے ذریعے عوام کے دلوں میں ایک اچھا مقام حاصل کیا ہے، ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے اس مو قع پر کہاکہ سالانہ انعامات صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں جو افسران و اہکار بہترین اور پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتے ہیں وہی انعامات کے حقدار ہوتے ہیں، عوام کی آگہی کیلئے روڈ سیفٹی سیمینارز اور لیکچرز ہو رہے ہیں، ان اقدمات سے نہ صرف حادثات میں کمی آرہی ہے بلکہ شہریوںمیں روڈ ڈسپلن اور ان کے رویوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں ملی ہے، بعدازاں مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے بہترین کارکر گی کے حامل موٹروے پولیس افسران و سول افسران و اہلکاروں میں ایوارڈ ز تقسیم کئے ، انہوں نے اس مو قع پر موٹروے پولیس بابو صابو دفتر میں پودا بھی لگایا اور سروسز ہسپتال لاہور میں جاں بحق ہونے والے سنیل مسیح کی بیوہ میں امدادی چیک بھی تقسیم کیا۔