پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعہ 11 مئی 2018 19:20

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں زیر تعلیم سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے طلبائو طالبات کی رہنمائی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں آڈٹ اینڈ اکائونٹنٹ گروپ تنویر شکور رانا اور ڈی ایم جی گروپ سے حمود الرحمان نے کلیدی خطاب کیا، مقررین نے بہترین لیکچرز دینے کے علاوہ طلبہ کو عملی ٹپس بھی دیں، اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے لائبریری کے زیر اہتمام منعقدہ ادبی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ، انہوں نے بہترین لیکچرز دینے پر مقررین کا شکریہ ادا کیا، سیمینا ر میں پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سی400 سے زائد طلبائو طالبات نے شرکت کی۔