پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعہ 11 مئی 2018 19:20

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام "The Geo Strategic Dimensions and Post 9/11 Afghanistan"کے موضوع پر خصوصی سیمینار سنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں بریگیڈیئر (ر) اسحاق احمد نے کلیدی لیکچر پیش کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید ، فیکلٹی ممبران ، ایم فل /پی ایچ ڈ ی سکالرز اور طلبائو طالبات نے شرکت کی، اپنے لیکچر میں بریگیڈیئر (ر) اسحاق احمد نے افغانستان کی تاریخ اور پاکستان سے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے افغانستان کا سٹریٹجک طول و عرض بیان کیا، نائن الیون کے بعد افغانستان میں رونما ہونے والے بڑے واقعات سمیت افغانستان میں امریکہ کی مداخلت اور واپسی کی حکمت عملی کی وجوہات بیان کیں ، انہوں نے خطے میں امن وخوشحالی کیلئے ممکنہ سفارشات بھی پیش کیں ۔