ضلعی انتظامیہ کا بورڈ بازار میں دوبارہ تجاوزات قا ئم کر نے والوں کیخلاف کلین اپ آپریشن، 9گرفتار

جمعہ 11 مئی 2018 19:22

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے دوبارہ تجاوزات قائم کرنے پربورڈ بازار سے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامدشیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹائون تھری عنایت اللہ خان نی چیف آفیسر ٹائون تھری نصراللہ خان اور ٹی او آر ایاز خان کے ہمراہ بورڈ بازار اور ناصر باغ روڈ پر چیکنگ کر تے ہوئے دوبارہ دکانوں سے باہر تجاوزات قا ئم کرنے اور سڑک کے اوپر سامان رکھنے پر9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

جبکہ 27 دکانوں کے سامنے سے غیر قانونی تجاوزات / تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پہلے بھی بورڈ بازار میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا تھا جس میں بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر نے سمیت اکثر کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھیں لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا اور انھوں نے دوبارہ تجاوزات قا ئم کر دیں تھیں۔

(جاری ہے)

جس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے 9افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ نے تمام افسران کو تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔ جبکہ انھوں نے دکانداروں کو بھی خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :