پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس ،سستا رمضان بازار کے قیام کا اہم فیصلہ

جمعہ 11 مئی 2018 19:22

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر /چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت حسین احمد رضا چوہدری کی صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلا س میں انجمن تاجران نے رمضان بازار کے قیام کیلئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری مقرر کردہ نرخوں سے بھی مختلف اشیاء خوردہ نوش کی قیمتوں میں 5سے 10روپے کمی کا اعلان کردیا رمضان المبارک کے مقدس مہینہ ہمیں برائیوں کی روک تھام اور صبر کا درس دیتا ہے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے اٹھائے جانے والے مثبت اقدامات کے باعث اس ماہ مقدس میں ہم دکاندار خیر سگالی کے تحت قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں رمضان بازار کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ ،میونسپل کارپوریشن گلگت کے ساتھ رپور رتعاون کریں گے یہ باتیں نو منتخب صدر انجمن تاجران محمد ابراہیم ،جنرل سیکریٹری مسعود الرحمن ،سیکریٹری اطلاعات حاجی محمد حسین نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کیا اس موقع پراجلاس میں شریکدیگر ممبران نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدر ی کے جانب سے شہریوں کے لئے سستا رمضاب بازار کے انعقاد اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنانے جیسے عوام دوست اقدام کو سراہا ،اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ رمضاالمبارک کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کو خصو صی ریلیف دینے کیلئے

متعلقہ عنوان :