ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی شروع ہوگئی،افغانستان سمیت ملک بھر

سی107سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں

جمعہ 11 مئی 2018 19:24

ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی شروع ہوگئی،افغانستان سمیت ملک بھر
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی جمعہ کو شروع ہوگئی حکومت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ریلی میں افغانستان سمیت وفاق ،چاروں صوبوں اور مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے ایک سو سات سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔ جمعہ کے روز سائیکل ریلی کا آغاز سٹی پارک گلگت سے ہوا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں سائیکلسٹ شاھراہ قراقرم پر سفر کرتے ھوئے راکاپوشی ویو پوائنٹ نگر پنچنگے اور اگلے روز یہاں سے سوست کی جانب جائینگے ریلی کے شرکاء تیسرے اور فیصلہ کن مرحلے کا مرحلے کا آغاز تیرا مئی کی صبح سوست سے خنجراب کی طرف کرینگے یہ مرحلہ پاک چین سرحد خنجراب ٹاپ پر اختتام پذیر ھوگا سطح سمندر سے سولہ ھزار فٹ بلندی پر سب سے پہلے پہنچنے والے سائیکلسٹ فاتح قرار پائینگے ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی کے چیف کوآرڈینیٹر اور کمشنر گلگت ڈویڑن عثمان احمد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ریلی کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ھیں اور سکیورٹی سمیت فوری طبعی امداد کے خصوصی انتظامات کرلیے گئے ہیں ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی کے موقع پر شاہراہ قراقرم گلگت ھنزہ سیکشن میں مقررہ اوقات کے دوران ٹریفک کی امدورفت بند رہیگی انہوں نے کہا کہ ریلی کے انعقاد کا مقصد دنیا کو پر امن پاکستان اور پر امن گلگت بلتستان کا پیغام دنیا اور یہاں کی خوبصورتی اور منفرد ثقافت کو متعارف کروانا ہے اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کی سائیکل ریلی کاانعقاد کیا گیا ہے عثمان احمد نے بتایا کہ خنجراب ٹاپ پر ریلی کے اختتام کے بعد سائیکلسٹس کو واپس کریم آباد ہنزہ لایا جائے گا جہاں مہمانوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ثقافتی شو بھی ھوگا انہوں نے کہا گلگت بلتستان کا شمار ملک کے پر امن ترین اور خوبصورت علاقوں نمایاں طور پر ہوتا ہے دنیا بھر سے سیاح یہاں آسکتے ہیں یہاں کے عوام انتہائی مہمان نواز اور سیاح دوست ہیں گلگت بلتستان حکومت یہاں آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔